Ads by Prop

Life (Zindgy)-Love, Dreams, Mind Power, Yoga, Lose Weight, Fun

Life, health, love, Education, yoga, mind power, lose weight, fun

شیخ چلی بادام بیچتا ہے

شیخ چلی بادام بیچتا ہے
Sheikh chilli badam baichta hay
Sheikh chilli badam baichta hay
شیخ چلی بادام بیچ رہا تھا۔
ایک ادمی اس کے پاس آیا اور پوچھا “بادام کھانے کا کیا فائدہ ہے؟”
شیخ چلی پُر تفکر انداز میں : “بادام کھانے سے دماغ  تیز ہو جاتا ہے اور عقل میں اضافہ ہوتا ہے۔”
“وہ کیسے”، آدمی نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا
“اس کا ٹیسٹ کر لیتے ہیں۔ اچھا یہ بتاؤ کہ ایک کلو گرام میں چاول کے کتنے دانے ہوتے ہین؟” ، شیخ چلی نے سوال کیا
آدمی: “مجھے نہیں پتہ”۔
شیخ چلی نے اسے کھانے کیلئے ایک بادام دیا۔ جب ادمی بادام کھا چکا تو شیخ چلی نے پوچھا ، “اچھا اب بتاؤ ، ایک درجن میں کتنے بادام ہوتے ہیں؟”
“بارہ”، آدمی نے فوراً جواب دیا۔
“دیکھو ایک ہی بادام نے تمہیں عقل مند بنا دیا” ، ، شیخ چلی نے سمجھاتے ہوئے کہا۔
” ارے واہ ، ایسا کرو مجھے پانچ کلو گرام بادام تول دو” ، آدمی نے جلدی سے کہا۔

…..

اردو طنزومزاح و لطائف 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *