Life (Zindgy)-Love, Dreams, Mind Power, Yoga, Lose Weight, Fun

Life, health, love, Education, yoga, mind power, lose weight, fun

  میں ہمیشہ اپنے کمرے میں پانی پیتا ہوں

  میں ہمیشہ اپنے کمرے میں پانی پیتا ہوں

 Main Hamesha apnay kamray main pani peeta hoon

 دماغی مریضوں کا ڈاکٹراپنے کچھ  مریضوں میں سے ٹھیک افراد کو گھر بھیجنے کے لئے تیار تھا.

اس نے اپنے معاونین میں سے ایک کو بلایا تاکہ اس کو بتائے کہ وہ کس طرح پتہ چلاتا ہے کہ مریض ٹھیک ہو چکا ہے.

اس نے صحت مند قرار دیے گئے دماغی مریضوں کو چیک کرنے کے لئے ایک ٹیسٹ کا انتظام کیا.

دس صحت مند قرار دیے گئے دماغی مریضوں کو ایک ٹیسٹ کے لئے بلایا گیا اور ہر ایک کو ایک مگ کے ساتھ باتھ ٹب کو خالی کرنے کے لئے کہا گیا جبکہ ٹب کے اوپر ٹونٹی بھی چل رہی تھی.

ہر پاگل شخص کو پانچ منٹ دیے گئے. نو افراد نے مگ کی مدد سے ٹب کو خالی کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے.

جب دسواں پاگل آیا تو وہ آگے بڑھا اوراس نے نل بند کر دیا.

ڈاکٹر نے نو پاگل افراد کو مزید ایک سال پاگل خانے میں رکھنے کا حکم دیا جبکہ دسویں کو گھر جانے کے لئے چھوڑ دیا.

ڈاکٹر کے اسسٹنٹ کویہ بات ہضم نہ ہوئی اس لئے اپنے تجسس کی وجہ سے وہ پاگل شخص کے پیچھے پیچھے چلنے لگا ۔ پاگل خانے سے باہر ایک جگہ اس نے پاگل کو روک لیا اور پوچھا ، “تم نے آخر نل کیوں بند کیا؟”

پاگل: مجھے پورا یقین ہے کہ ان نو پاگلوں نے باتھ ٹب سے سارا پانی پی لیا تھا کیونکہ وہ ہمیشہ ٹب سے ہی پانی پیتے ہیں  ۔ میں نے نل اس لئے بند کیا کیونکہ میں ہمیشہ اپنے کمرے کے نل سے پانی پیتا ہوں.

.

 

اردو طنزومزاح و لطائف 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *