Life (Zindgy)-Love, Dreams, Mind Power, Yoga, Lose Weight, Fun

Life, health, love, Education, yoga, mind power, lose weight, fun

فرائیڈے  اسپیشل چاٹ

فرائیڈے  اسپیشل چاٹ

Friday special Chaat

فروٹ چاٹ کی ایک  دکان پر فروٹ چاٹ کی مختلف قِسموں کی فہرست اپنی قیمت کے حساب سے کچھ یوں درج تھی

  1. سادہ چاٹ    —  اسی روپے

  1. اسپیشل چاٹ —  نوے  روپے

  1. ایکسٹرا اسپیشل چاٹ – ایک سو روپے

  1. ڈبل ایکسٹرا اسپیشل چاٹ – ایک سو دس روپے

  1. فرائیڈے اسپیشل چاٹ  —  ایک سو بیس روپے

میں نے ہر روز ایک نئے ذائقے کی چاٹ کھانے کا فیصلہ کیا۔

تین دن تک چاٹ کھانے کے بعد پتہ چلا کہ تمام چاٹوں کا ذائقہ تو ایک جیسا ہی ہے۔ 

آخر چوتھے روز حیران ہوتے ہوئے میں چاٹ والے سے پوچھ ہی بیٹھا۔

 تو دکاندار نے اِدھر اُدھر دیکھتے ہوئے آہستہ سے بتایا۔  

بھائی تم  بھلے آدمی ہو اس لئے بتا رہا ہوں۔

بات یہ ہے کہ

سادہ چاٹ بغیر دُھلی پلیٹ میں دی جاتی ہے .

اسپیشل چاٹ چمچ دھو کر دی جاتی ہے .

ایکسٹرا اسپیشل چاٹ چمچ اور پلیٹ دونوں کو دھو کر دی جاتی ہے .

ڈبل ایکسٹرا اسپیشل چاٹ دینے سے پہلے میں اپنے ہاتھ بھی دھو لیتا ہوں ۔

میں نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا ، اچھا تو یہ فرائیڈے اسپیشل چاٹ میں کیا خاص بات ہے؟ 

   او ہو ! بلکل ہی بُدھو لگتے ہو، ارے اس دن جمعہ پڑھنا ہوتا ہے اور میں نہا کر آتا ہوں

…..

اردو طنزومزاح و لطائف 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *