Life (Zindgy)-Love, Dreams, Mind Power, Yoga, Lose Weight, Fun

Life, health, love, Education, yoga, mind power, lose weight, fun

کلائنٹ سے فیس لینا

کلائنٹ سے فیس لینا

Client say fees laina

کُگا ایک پارٹی میں تھا کہ اسے شدید سر درد محسوس ہوئی وہ ادھر اُدھر دیکھ ہی رہا تھا کہ اچانک اسے اپنا فیملی ڈاکٹرنظر آیا۔

کُوگا بہت خوش ہوا کہ اس طرح اسے ڈاکٹر کی فیس بھی نہیں دینی پڑے گی اور اسکا چیک اپ بھی ہو جائے گا۔

ڈاکٹر نے اسے چند سادہ مشقوں اور ایک دوائی کا مشورہ دیا.

کُوگے نے اس کا شکریہ ادا کیا اور چلا گیا.

کُوگا تو اس مفت نسخے پر خوش تھا لیکن ڈاکٹر کُوگے سے فیس لینے کا کوئی طریقہ جاننا چاہتا تھا، لہذا وہ پارٹی کے دوران ہی کسی وکیل کو تلاش کرنے لگا اور جلد ہی ایک وکیل کو تلاش کرنے میں کامیاب رہا.

ڈاکٹر نے وکیل سے پوچھا، “اگر کوئی نجی کلائنٹ پارٹی کے دوران مجھ سے چیک اپ کروائے تو میں اس سے فیس کیسے لُوں”

“کوئی مسئلہ ہی نہیں، اسے بعد میں ڈاک کے ذریعہ اپنی فیس کا نوٹس بھیجھ دیں”، وکیل نے اسےمشورہ دیتے ہوئے کہا.

ڈاکٹرکو یہ مشورہ پسند کیا اوراس نے وکیل کا شکریہ ادا کیا.

اگلی صبح، وہ پوسٹ پوسٹ آفس میں اپنا دو ہزار روپے کا بل اپنے نجی کلائنٹ کو پوسٹ کرنے کے پہنچا تو پوسٹر ماسٹر نے اسے ایک لفافہ پکڑایا جس میں اس وکیل کا بیس ہزار روپے کا بل شامل تھا جس سے اس نے پارٹی میں مشورہ لیا تھا.

….

اردو طنزومزاح و لطائف 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *